ملکہ برطانیہ شہزادے ہیری کو منانے کیلئے میدان میں آگئیں

11 Mar, 2021 | 01:29 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: ملکہ برطانیہ نے شاہی خاندان سے روٹھ کر اہلیہ کے ہمراہ امریکا منتقل ہونے والے شہزادہ ہیری  کو منانے کا فیصلہ کرلیا،ملکہ الزبتھ آئندہ چند روز میں شہزادہ ہیری سے ٹیلیفون پر رابطہ کریں گی۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ شہزادہ ہیری سے فون پر نجی معاملات سلجھانے کی کوشش کریں گی۔برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے متنازع انٹرویو پر شاہی عملے کو خاموشی کی ہدایت کی گئی ہے۔

 برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان میں میگھن کے انکشافات پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے ملکہ کا کہنا تھا کہ انہیں دکھ ہے کہ جوڑے نے یہ سال اتنی اذیت میں گزارے اور شاہی خاندان کے کچھ افراد کی جانب سے انہیں ذہنی طور پر تکلیف پہنچائی گئی۔ ملکہ برطانیہ کے مطابق ان کے نزدیک آرچی، ہیری اور میگھن اب بھی شاہی خاندان کا حصہ ہیں اور انہیں عزیز ہیں۔

  ملکہ برطانیہ کی جانب سے شاہی خاندان کے اسٹاف کو مسئلے سے متعلق عوامی سطح پر گفتگو سے بھی روک دیا گیا ہے۔ انٹرویو سامنے آنے کے بعد ان ملکہ برطانیہ نے تمام معاملات اپنے ہاتھوں میں لے لئے ہیں اور اب براہ راست جوڑے سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

 خیال رہے کہ چند روز قبل میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے تہلکہ خیز انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں سے پردہ اٹھایا تھا تاہم شاہی جوڑے نے انٹرویو میں ملکہ برطانیہ کی تعریفیں کی تھیں۔

مزیدخبریں