سٹی42:کم عمر بچوں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا انکشاف, محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی سی رپورٹ مانگتے ہوئے تمام ڈی سی کو اسلحہ لائسنس کی نادرا سے مل کر جانچ ہڑتال کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کم عمر بچوں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی سی رپورٹ طلب کر لی جبکہ تمام ڈی سی کو اسلحہ لائسنس کی نادرا سے مل کر جانچ ہڑتال کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
انکشاف میں یہ بات سامنے آئی کہ ڈی سی آفس میں بیک ڈیٹ میں اسلحہ لائسنس جاری کئے جارہے ہیں ۔محکمہ داخلہ نے تمام ڈی سی کو بیک ڈیٹ میں اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیا ہے جبکہ کم عمر بچوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بیک ڈیٹ میں بننے والے اسلحہ لائسنس کم عمر بچوں کے ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عام شہریوں کے لئے اسلحہ لائسنس کے اجراءپر پابندی بھی لگائی گئی تھی تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہو سکے لیکن کم عمر بچوں کو اسلحہ لائسنس کا اجراءانتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔