ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیف اور مٹن کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

بیف اور مٹن کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر پر مہنگائی کی تلوار لٹکنے لگی، دکان دار کھلے عام سرکاری ریٹس کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں، بیف اور مٹن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو ا ہے جبکہ  فارمی انڈے فی درجن 1روپے مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چکن کے بعد بیف اور مٹن گوشت بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا ۔شہر بھر میں بڑے اور چھوٹے گوشت کی من مانی قیمتیں وصول کی جانے لگیں۔ بیف 650 روپے فی کلو تک فروخت کیا جانے لگا جبکہ مٹن 1400 روپے فی کلو تک فروخت کیا جانے لگا۔ سرکاری ریٹس کی دھجیاں اُڑائی جا رہی ہیں۔ بیف کا سرکاری ریٹ 450، مارکیٹ میں 650 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ مٹن کی سرکاری قیمت 900 اور مارکیٹ میں 1400 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہے مرغی، بیف، مٹن اور انڈے دن بدن عوام کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں، عوام اب یہ چیزیں نہیں کھا سکتے۔ 

دوسری جانب برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 9 روپے فی کلو کمی، مرغی کا گوشت 338 روپے سے کم ہو کر 329 فی کلو ہو گیا ہے۔



 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer