ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کے امتحانات ہونگے یا نہیں؟ مرادراس کا وضاحتی بیان

طلبا کے امتحانات ہونگے یا نہیں؟ مرادراس کا وضاحتی بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مرادراس کا کہناتھا کہ کوروناوائرس کے باعث تمام تعلیی ادارے بند کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے،نجی سکولز کے بارے بات کرتے کہا کہ ان کی تنقید بجا مگر بچوں اور اساتذہ کی کورونا سے حفاظت اولین ترجیح ہے، طلبا کے امتحانات کے بارے بات کرتے کہا کہ شیڈول کے مطابق امتحانات ہوں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مرادراس کا کہناتھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ کی وجہ سے سرکاری وپرائیوٹ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے،سٹی42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مرادراس کا کہناتھا کہ پرائیوٹ سکولز مالکان تنقید کرتے رہتے ہیں جبکہ ان کے پاس کوئی ٹھوس وجوہات بھی نہیں، ان کا کہناتھا کہ 2 ہفتے قبل فیڈرل نے فیصلہ کیا تھا کہ سارے سکولوں کو کھل دیا جائے تو اس وقت بھی میں سارا ڈیٹا منگوایا تھا اور نوٹی فکیشن نکالا کہ انصاف ڈسٹرکٹ کے اندر تعلیم نظام کو ایسے چلایا جائے گا کہ کورونا ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد ہو کیونکہ دیگر اضلاع کی نسبت یہاں کورونا کے وار تیز نہیں تھے۔

صوبائی وزیرتعلیم کا کہناتھا کہ گزشتہ روز بھی جب کورونا رپورٹ آئی تو انہی 7 اضلاع میں کیسز زیادہ سامنے آئے جن کی نشاندہی پہلے کی تھی،ان ہی اضلاع کو بند کیاگیا ہے، مرادراس نے کہا کہ کیسز سکولوں کے اندر نہیں ہیں بلکہ پورے ضلع میں ہے اور یہ بات سب کو سمجھنی چاہیے، سکولوں کو جیسے بند کیا اسی طرح ہم نے جس طرح پارکس، ریسٹورنٹس بند کیا۔

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ سکول بند کرنے کے حق میں نہیں ہوں،پارکس 6 بجے بند ہوں، شادی ہالز کے لئے جو ہدایات پہلے جاری کی گئیں وہی رہیں گی،15 مارچ کو ریسٹورنٹس پر لگائی پابندی ختم ہونی تھی ہم نے اس میں توسیع کردی، ہم نےاساتذہ،  بچوں اور ان کے اہلخانہ کے لوگوں کی اہمیت دینی ہے۔

ہم نے اجازت دی ہوئی ہے جن طلبا کے انٹری ٹیسٹ ہورہے ہیں وہ امتحان دے سکتے ہیں،اس بات ہم نے بچوں کو امتحان کے بغیر اگلی کلاسز میں نہیں پروموٹ کرنا،جن بچوں کے امتحانات ہورہے ہیں وہ کورونا ایس اوپیز پر عمل کرتے سکولوں میں آکر امتحان دیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer