ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ایجوکیشن نےسی ای او کانفرنس طلب کرلی

سکول ایجوکیشن نےسی ای او کانفرنس طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن نے 18 مارچ کو سی ای او کانفرنس طلب کرلی، کانفرنس میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات، کورونا کی صورتحال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق18مارچ کو سکول ایجوکیشن کی کانفرنس سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم کی زیرصدارت ہوگی، سی ای او کانفرنس میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات اورکورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ب فارم کا اندراج، ڈی پی سی، ڈسپوزل پر موجود اساتذہ کی تعیناتی کو زیر بحث لایا جائے گا۔

اسی طرح ڈینگی مہم، ریٹائرمنٹ، سی ایم پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کے ازالہ پر بھی بات ہوگی جبکہ داخلہ مہم، انکوائری کیسز، ڈویلپمنٹ بجٹ اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا جائے گا، کانفرنس سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے کمیٹی روم میں منعقد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شہر میں 15 جنوری سے سکول کھلنے کے بعد سے کورونا کیسز کی صورتحال تسلی بخش نہیں، سکولوں میں کورونا کیسز کی تعداد 47 پر پہنچ گئی،ابھی تک 25 طلباء اور 21 اساتذہ اور ایک کلرک کورونا سے متاثر ہوئے، کورونا کیس بڑھنے پرابتک شہرکے12سکولوں کوسیل کیاگیاتھا۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں کورونا کیسز میں اضافے کا جائزہ لیا گیا،اہم کانفرنس میں پنجاب کے 7 اضلاع میں سکولوں کو دو ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ  پنجاب کے سات اضلاع (لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ ،گجرات ،سیالکوٹ ،ملتان ،راولپنڈی) میں  سکولوں کو دوہفتوں (15 مارچ سے 28 مارچ تک ) کے لئے بند  کیا جائے گا۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وزیر تعلیم شفقت محمود  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران کیسز میں شرح میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا،اسلام آباد میں دفاتر میں 50 فیصد حاضری پر دوبارہ اتفاق کیا گیا ہے۔تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی۔ حکومتی ٹیم نے مزید کہا کہ بیماری کے پھیلاؤ کے تناسب سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگاتے رہیں۔ماسک کے استعمال پر مستقل زور دے رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer