(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت کی تمام محکموں کے ملازمین اور افسران کو دفتری اوقات کار کی پابندی کرنے کی سختی سے ہدایت ، تمام افسران اور ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پابندی وقت کا خاص خیال رکھیں اور صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک دفتروں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام محکموں کے ملازمین اور افسران کو دفتری اوقات کار کی پابندی کرنے کی سختی سی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے خبر دار کیا ہے کہ یہ اکثر شکایات وصول ہو رہی ہیں کہ افسران اور ملازمین صبح دس بجے کے بعد دفتر آتے ہیں۔ جو کہ ناقابل قبول ہے یہ عادت تبدیل ہونی چاہیے۔
تمام افسران اور ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پابندی وقت کا خاص خیال رکھیں اور صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک دفتروں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں دوران ڈیوٹی دفاتر سے ادھر ادھر نہ ہوں اور دل جمی سے کام کریں۔ پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ دفتری اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کے دفاتر دیر سے پہنچنے کی شکایات کافی عرصے سے موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد پنجاب حکومت نے یہ انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری افسران و ملازمین کو وقت پر دفتر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
سرکاری افسران و ملازمین خبر دار ہو جائیں
11 Mar, 2021 | 10:40 AM