سٹی42: موٹروے پولیس نے تشدد کے خوف سے بھاگنے والی بچی کو خاندان سے ملوا دیا ،12سالہ گمشدہ بچی پٹرولنگ افسران کو لاوارث حالت میں رحیم یارخان کے قریب قومی شاہراہ سے ملی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان لاہور موٹروے پولیس سید عمران احمد نے بتایا 12سالہ گمشدہ بچی پٹرولنگ افسران کو لاوارث حالت میں رحیم یارخان کے قریب قومی شاہراہ سے ملی تھی تفتیش پر پتہ چلا کہ بچی خان بیلہ کی رہائشی تھی اور صادق آ باد میں ڈاکٹر عادل کے گھر ملازمہ تھی ، بچی کا باپ فوت ہوچکا تھا ماں نے ملازمہ رکھوا دیا تھا ۔ ڈاکٹر کی ماں تشدد کر تی تھیں جس خوف کی وجہ سے وہ گھر سے بھاگ آئی۔
ترجمان لاہور موٹروے پولیس سید عمران احمد نے مزید بتایا کہ لاہور موٹروے پولیس نے فوری طور پر خوف زدہ اور سہمی ہوئی لڑکی کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ بچی کو موٹروے پولیس نے اپنے میس میں کھانا کھلایا : بچی کے وارثان سے رابطہ کرکے موٹروے پولیس نے تمام واقعہ کے متعلق اطلاع جبکہ مقامی پولیس کو بھی واقعہ کی اطلاع دے دی پولیس نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بچی کو وارثان کے حوالے کر دیا ۔
موٹروے پولیس نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی
11 Mar, 2021 | 09:19 AM