عمراسلم: وفاقی حکومت کا جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لئے آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ۔
صوبائی وزیرشوکت لالیکا اور ایم پی اے سعید اکبر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈرسید حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر مظہرکا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ میں بہاولپور کو شامل کرنے کے مخالف ہیں۔
اپوزیشن رہنمائوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ پورا نہیں کرے گی۔