شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کا مکروہ دھندہ بے نقاب

11 Mar, 2020 | 07:33 PM

Shazia Bashir

راؤ دلشاد حسین: شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کا مکروہ دھندہ بے نقاب ہوگیا، انارکلی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی بروقت کارروائی سے شہری زہرآلود چکن کھانے سے بچ گئے، بارہ سو کلو مردہ مرغیوں کی کھیپ پکڑی گئی۔

  برگر کھانے والے ہوجائیں ہوشیار، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بروقت کارروائی سے 12 سو مردہ مرغیوں کی کھیپ پکڑی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنرسٹی تبریز مری اور ایس پی سول لائنز دوست محمد کھوسو بھی موقع پر پہنچ گئے۔

  اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے بتایا کہ سہیل مسیح مردہ مرغیوں کو شہرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کے لیے لے جا رہا تھا، ملزم کے مطابق اس کھیپ کو فوڈ پوائنٹس پر فروخت کیا جانا تھا، اتنی بڑی مردہ مرغیوں کی کھیپ شہریوں کھلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

 ایس ایچ او سہیل کاظمی نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو ناکہ بندی کے دوران استنبول چوک سے حراست میں لیا گیا۔

ملزم سہیل مسیح نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ سے مردہ مرغیاں لیکر مختلف مارکیٹس میں سپلائی کرتے ہیں۔

 مردہ مرغیوں کی بارہ سو کلو کھیپ کو پکڑ کرمکروہ دھندے کے کردار کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا لیکن اس مکروہ دھندے کے اصل کرداروں تک بھی پہنچنا ہوگا۔

      

      

مزیدخبریں