توہین عدالت کیس، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او سے جواب طلب

11 Mar, 2020 | 04:10 PM

وقار نیازی

(یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے سی ای او کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت،عدالت نے سی ای او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس شاہد وحید نے مبشر طاہر کی درخواست پر سماعت کی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی والدہ محکمہ میں ملازمت کرتی تھیں اور دوران سروس انتقال ہو گیا۔ وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ درخواست گزار نے والدہ کے کوٹہ پر بھرتی کیلئے درخواست دی تام محکمہ کی جانب سے بھرتی نہیں کیا جا رہا جس پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا،،،،عدالت نے درخواست دادرسی کیلئے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو بھجوائی مگر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے ،،، وکیل نے استدعا کی کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد سی ای او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں