’’مسلم معاشرہ سب سے بہتر ،ظلم کو مذہب سے جوڑنا غلط ہے‘‘

11 Mar, 2020 | 04:08 PM

Azhar Thiraj

یاور ذوالفقار: لاہور ہائیکورٹ بار میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم معاشرہ سب سے بہتر ،ظلم کو مذہب سے جوڑنا غلط ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے کراچی شہدا ہال میں امن کمیٹی کے زیر اہتمام ’’اسلام میں عورت کے مقام ‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقادکیا گیا ،وکلا اور خواتین کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔


 سیمینار میں سید محمود غزنوی، ملک کاشف اعوان، سعدیہ سعودصدیقی،وحید صدیقی،نسیم زہرا ایڈووکیٹ، مدیحہ بتول سمیت وکلا اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےآ گنائزر ملک کاشف اعوان نے کہا کہ سیمینار میں خواتین کو بلانے کا مقصد تمام مذاہبِ کے لوگوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنا ہے اوربتانا ہے کہ اسلام میں خواتین کو دئیے گئے مقام اور حقوق کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مسلم معاشرہ تمام معاشروں سے بہت بہتر ہے،کچھ دن پہلے عورت مارچ میں عورت کو مظلوم بنا کر پیش کیا گیا،ظلم کا تعلق مذہب سے نہیں، ظلم بس ظلم ہے،مرد اور عورت مل کر دینا کا نظام چلاتے ہیں،تقریب کی مہمان خصوصی مدیحہ بتول نے کہا کہ اسلام میں عورت کو بہت بڑا مقام ملا ہے ہمیں اپنے مقام کو سمجھنا ہوگا۔

مزیدخبریں