ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالے اب جیل جائیں گے

پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالے اب جیل جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پراپرٹی ٹیکس نادہندگان ہوجائیں  ہوشیار، محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سو فیصد جرمانے، جائیداد قرقی اور گرفتاریوں کے حوالے سے حتمی نوٹسز جاری کردیئے، شہر کے ہر زون میں ریکوری کیلئے سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دے دیئے گئے۔

چھوٹی بڑی جائیدادیں رکھنے والوں کی نیندیں اُڑنے والی ہیں، کیونکہ محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ہے، اب چھوٹی بڑی جائیدادوں کا ٹیکس ادا نہ کرنیوالے جیل جائیں گے، اسی حوالے سے ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز راؤ شکیل الرحمن کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کو گرفتار اور سو فیصد جرمانے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو حتمی نوٹسزجاری کردیئے گئے ہیں،پراپرٹی ٹیکس ادانہ کرنے پر اگلے ہفتے سے گرفتاریاں اور جرمانے ہوں گے، ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کی جائیداد بھی قرق کرلی جائے گی۔

راؤ شکیل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں24 خصوصی سکواڈ بھی تشکیل دیئے گئے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کریں گے، بار بار ہدایات کے بعد بھی ٹیکس ادا نہیں کیا جارہا، ریکوری کا ہدف حاصل کرنے کیلئے حتمی آپریشن کرنا پڑے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer