ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی اوذوالفقار حمید کا لاہور چیمبر کا دورہ،تاجروں سے ملاقات

سی سی پی اوذوالفقار حمید کا لاہور چیمبر کا دورہ،تاجروں سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان : سی سی پی اوذوالفقار حمید کا لاہور چیمبر کا دورہ،صدر عرفان اقبال شیخ،دیگر عہدیدران اور مارکیٹوں کے تاجر رہنماوں سے ملاقات کی،سی سی پی او ذوالفقار حمید نے کہا کہ لاہور محفوظ شہر ہے، کبڈی ورلڈ کپ ہوا، پی ایس ایل ہورہا ہے ،امن ومان کی مزید بہتری کیلئے لاہور پولیس متعدد اقدامات کررہی ہے۔


شہر کو امن ومان کا گہوارہ کیسے بنایا جائے،سی سی پی او ذوالفقار حمید ،ایس پی سول لائن دوست محمد کے ہمراہ بزنس کمیونٹی سے تجاویز لینے لاہور چیمبر پہنچ گے،صدر عرفان اقبال شیخ،سینئر نائب صدر علی ،حسام  اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید ،مختلف مارکیٹوں کے عہدیدران سے ملاقات کی۔سی سی پی او ذوالفقار حمید نے کہا کہ بمبئی،دہلی،لندن،شکاگو،نیو یارک کی نسبت لاہور میں کرائم کی شرح کم ہوئی، لاہور محفوظ شہر ہے، کبڈی ورلڈ کپ ہوا، پی ایس ایل ہورہا ہے۔


سی سی پی او ذوالفقار حمید نے کہا کہ لاہور پولیس شہر میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کی ایپ بنادی اور کرائے داروں کی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت دے رہے ہیں ۔


صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ،مارکیٹوں کے عہدیدران نے مارکیٹوں ،بازاروں،صنعتی زونز میں مسائل کے حل کے حوالے سے سی سی پی او ذوالفقار حمید کو تجاویز بھی دیں۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer