لاہور ہائیکورٹ: قرض نادہندگان کی جائیداد نیلامی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

11 Mar, 2020 | 01:17 PM

Shazia Bashir

یاور ذاالفقار: لاہور ہائی کورٹ نے قرض نادہندگان کی جائیداد نیلامی کے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے بنکوں کی جانب سے رہن شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کو قانونی قرار دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے فیصلہ سنایا۔ تحریری فیصلہ کے مطابق بنکوں کو نیلامی کے لیے عدالتی ڈگری حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بنک نیلامی میں ایک سے زیادہ بولی دہندگان کو شامل کرنے کے پابند ہوں گے۔

عدالت نے نیلامی میں ایک ہی بولی دہندہ کی شمولیت کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ عدالت نے قرض نادہندگان کی نیلامی کے خلاف درخواستیَں مسترد کر دیں۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق بنک واجب الادا رقم کا تعین کیے بغیر جائیداد نیلام نہیں کر سکتے فنانس ترمیمی بل کا سیکشن 15آئین سے متصادم ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قرضوں سے متعلق کیسز جلد نمٹانے کے لیے ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی۔

مزیدخبریں