داتا دربار کے داخلی راستوں پر بین الاقوامی طرز کا سکیورٹی سسٹم نصب کرنیکا فیصلہ

11 Mar, 2020 | 01:12 PM

Shazia Bashir

راؤ دلشاد: داتا دربار کے داخلی راستوں کی تزئین و آرائش کر کے بین الاقوامی گزر گاہ کی طرز کی سکیورٹی سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا گیا۔ داتا دربار کے داخلی اور خارجی راستوں کی تزئین و آرائش کے ورکنگ پیپرز کی کاپی سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی۔

ابتدائی پلان کے مطابق داتا دربار میں داخلے سے قبل تین درجہ سیکیورٹی چیک پوائینٹس بنائے جائیں گے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن نےابتدائی طور پر چار کروڑ ستر لاکھ روپے تخمینہ لاگت کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا۔ کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سیف انجم نے ایم سی ایل کو داتادرباراینٹر پوائنٹس کی تزئین و آرائش کی اجازت دے دی۔

ورکنگ پیپرز کے مطابق داخلی راستوں پر کنکڑیٹ کی دیواریں اور بم پروف کیبنز تعمیر کیے جائنگے بنائے جائیں گے۔ ورکنگ پیپرز کے مطابق بارہ واک تھرو گیٹ ،دو لگج سکینر مشینز اور مرد و خواتین کے الگ الگ راستے بنائے جائیں گے۔ پچیس سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر مکمل مانیٹرنگ کنٹرول روم کو فعال کیا جائے گا۔

داتا دربار کے دائیں اور بائیں جانب کے گیٹ ہمیشہ کے لئے بند کر دیئے جائیں گے۔ داتا دربارکا صرف ایک دروازہ ایڈمنسٹریشن کے لئے کھولا جائے گا۔

مزیدخبریں