(شاہد ندیم سپرا) وفاقی حکومت نے سوئی گیس صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا، رواں سال گیس کی قلت کی وجہ سےسسٹم میں شامل ہونے والے ایل این جی کے اضافی پانچ ارب روپےبلوں میں وصول نہیں کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےسوئی ناردرن گیس کمپنی کو گھریلو صارفین سے ایل این جی کی اضافی قیمت وصول کرنے سے روک دیا ہے، کمپنی کی جانب سے موسم سرما میں 5 ارب روپے کی اضافی ایل این جی سسٹم میں شامل کی گئی تھی، سسٹم میں شامل ہونے والی ایل این جی کی قیمت کو گھریلو صارفین سے وصول نہیں کیا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایل این جی شامل کرنے سے گھریلو صارفین کو پریشرکیساتھ گیس فراہم کی گئی، سسٹم میں گیس کمی کی وجہ سے ایل این جی کا استعمال کیا گیا تھا، تاہم ایل این جی کی قیمت وصول کرنے سے روکنے پر کمپنی کے خسارے میں اضافہ ہوجائے گا۔