بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

11 Mar, 2020 | 12:11 PM

Shazia Bashir

سٹی 42 (ندیم خالد) شہر کا موسم سہانا گیا ہو گیا ہے۔ بادلوں نے آسمان پر ڈیرے ڈال لیے ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر وقفے وقفے سے بارش کے جاری رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرمیں کالی گھٹاؤں کا راج ہے اور ٹھنڈی ہوا نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ شہر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بارشوں کےباعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب 24 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ بھی ہے جبکہ بارشوں کا نیا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا۔ اس حوالے سے پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا۔

پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں واسا اور دیگر اداروں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ بارشوں سے موسم کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔ طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیا ہے۔

مزیدخبریں