ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زراعت کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کا بڑی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

زراعت کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کا بڑی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ :پنجاب حکومت کی جانب سےمحکمہ کوآپریٹو کو فعال بنانےکیلئے اہم اقدامات کی منظوری،زرعی کوآپریٹو سوسائٹیوں کی رجسٹریشن پر پابندی ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاؤسنگ کوآپریٹو سوسائٹیوں کی رجسٹریشن پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ غیر فعال زرعی کوآپریٹو سوسائٹیوں کو بحال کیا جائے گا،اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اس وقت 29ہزار188 زرعی کوآپریٹو جبکہ258 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں رجسٹرڈ ہیں جبکہ 1997 سےنئی کوآپریٹو سوسائٹیوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ نےمحکمہ کوآپریٹو اور کوآپریٹو بینک میں منظور شدہ خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں،وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ زرعی معیشت مضبوط کرنےکیلئے پنجاب پروونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنائیں گے،بینک صدر کے عہدے کیلئےامیدوار کا میرٹ پر چناؤ کیا جائے گا،اجلاس میں بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعداد 39 سےکم کرکے 15 ممبران تک مقررکرنے کی بھی منظوری دی گئی۔