فلم ’’شیر دل‘‘ پاکستانی سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار

11 Mar, 2019 | 11:50 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم ’’ شیر دل‘‘ کی پریس بریفنگ پی سی ہوٹل میں منعقد کی گئی، ائیرفورس کے پائلٹ کی کہانی پر مبنی فلم کے ہیرو میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ بھارت فلم " شیر دل" کو اپنے لئے پیغام سمجھے کہ امن پسند قوم ہیں لیکن گھس کر مارنا بھی جانتے ہیں۔

لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم " شیر دل" کی پریس بریفنگ تقریب میں فلم کے پروڈیوسر رائٹر میجر ریٹائرڈ نعمان خان، مرکزی ہیرو اداکار میکال ذوالفقار، اداکار حسن نیازی سمیت دیگر افراد شریک ہوئے اور فلم کے حوالے سے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دی، تقریب میں فلم کے گانے بھی ریلیز کیے گئے۔

اداکار میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ بھارت ہماری اس فلم " شیر دل" کو اپنے لئے ایک پیغام سمجھے کہ پیار کرنے والے ہیں جنگ نہیں چاہتے لیکن گھس کر مارنا جانتے ہیں۔ فلم کی کہانی فائٹر پائلٹ کی ہے جو بھارتی جہازوں کو مارن گرانا اپنا مشن سمجھتا ہے۔

فلم 22 مارچ کو لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، فلم کی کاسٹ اس کی کامیابی پر پُرامید ہے کیونکہ بھارتی فضائیہ کو پاک فضائیہ اور فائٹر پائلٹس پہلے ہی سبق سکھا چکے ہیں۔

مزیدخبریں