پیک کے تحت امتحان نہ دینے والے پرائیویٹ سکولوں کی شامت آگئی

11 Mar, 2019 | 09:46 PM

Arslan Sheikh

( جنید ریاض ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پیک کے تحت امتحان نہ دینے والے پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کارروائی کرے گا، اتھارٹی نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز سے رجسٹریشن نہ کرانے والے سکولوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

پیک کے تحت امتحان نہ دینے والے پرائیویٹ سکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اے ای اوز سے رجسٹریشن نہ کرانیوالے سکولوں کا ڈیٹا مانگ لیا۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اپنے علاقہ میں موجود رجسٹریشن نہ کرانیوالے سکولوں کی تفصیلات فراہم کریں گے۔

اے ای اوز کو 5 روز میں سکولوں کے نام فراہم کرنا ہونگے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پیک کے تحت پانچویں اور آٹھویں کا امتحان نہ دینے والے سکولوں کو شوکاز جاری کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں