سوئی ناردرن گیس صارفین کیلئے خوشخبری، آئندہ ماہ سے بلوں میں ریلیف کا اعلان

11 Mar, 2019 | 09:37 PM

Shazia Bashir

سٹی42: سوئی ناردرن گیس کمپنی کا بلوں کی مد میں صارفین کے نقصان کے ازالے کا فیصلہ، کمپنی نے آئندہ ماہ میں پریشر فیکٹر کی بنیاد پر صارفین کو بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کر دیا۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے صارفین کے نقصان کے ازالے کیلئے تمام ریجنز میں صارفین کے گیس بلز پر عائد پریشر فیکٹر کی تصدیق کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے اتوار کے روز بھی دفاتر کھلے رہے۔   کمپنی میں اب تک گیارہ ہزار دو سو چھیاسٹھ ایسے صارفین کی نشاندہی ہوچکی ہے جن کا سائٹ پریشر کم تھا، ترجمان سوئی ناردرن گیس کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے جولائی دو ہزار اٹھارہ سے فروری دو ہزار انیس کے عرصے کے لیے پانچ کروڑ روپے کا ریفنڈ اور ایڈجسٹمنٹ کی جا رہی ہے جو صارفین کے آئندہ بلز میں ظاہر ہوگی۔

مزیدخبریں