سٹی42: ملکی سطح پربنائی جانے والی گاڑیاں منگل کے روزسے صوبہ بھرمیں رجسٹرڈ کروائی جاسکیں گی، قانون میں ترامیم کے اطلاق کا نوٹیفکیشن پرعملدرآمد کے لیے ایکسائز موٹر برانچزکا سسٹم اپڈیٹ کردیا گیا۔
جون 2018 میں نان فائلرزکو پنجاب میں نان فائلرز کے نام گاڑیوں کی رجسٹریشن روک دی گئی تھی جسکی وجہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اورمحکمہ ایکسائز کو خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ڈائریکٹرریجن سی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے موٹرایکٹ میں ترمیم کردی گئی ہے اور منگل کے روز سے اس پرعملدرآمد کا حکم دے دیا گیا ہے، اب لوکل تیار ہونے والی تمام گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور ٹریکٹرز کو نان فائلرز اپنے نام پر رجسٹرڈکرواسکیں گے جبکہ امپورٹڈ گاڑیاں صرف فائلرز کے نام پرہی رجسٹرڈ ہونگی۔
نان فائلرزکی رجسٹریشن سےمحکمے کو3 ارب تک اضافی ریونیو اکٹھا ہونے کی توقع ہے، دوسری جانب حکومت نے لوڈر رکشوں کے مالکان کوبھی 31 مارچ تک پاسنگ کروا کر رجسٹرڈ کروانے کاحکم دیا ہے جس پر ڈی جی ایکسائز نے عملدرآمد کے تمام ڈائریکٹرز کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔