میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو ملاقات، سلمان رفیق نے بڑی پیشگوئی کردی

11 Mar, 2019 | 06:50 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) مسلم لیگ ( ن) کے رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول اور نوازشریف کی ملاقات اچھی پیشرفت ہے، اپوزیشن کو اکٹھا ہونے کا موقع ملے گا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور بلاول کی ملاقات سے اپوزیشن کو متحد ہونے کا موقع ملے گا اور حکومت پر اپوزیشن کی مثبت تنقید سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کا نعرہ فیل ہوچکا ہے، حکومت بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پنجاب کو اب آزاد کردیں،عمران خان ہر ہفتے پنجاب کابینہ کی میٹنگ کرنے کی بجائے دیگر قومی ایشوز پر توجہ مرکوز کریں، اس طرح اجلاسوں کی صدارت کرنے سے وزیراعلیٰ کا اعتماد کمزور ہوگا۔ خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ کڈنی لیور ٹرانسپلانٹ پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے، پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے یہ کام شروع کیا، کسی اور صوبے نے ایسا پروگرام شروع نہیں کیا۔

مزیدخبریں