ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکسرے ٹیکنیشن کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پیرامیڈیکل سٹاف سراپا احتجاج

ایکسرے ٹیکنیشن کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پیرامیڈیکل سٹاف سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:سروسز ہسپتال میں ایکسرے ٹیکنیشن کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پیرامیڈیکل سٹاف سڑکوں پر نکل آیا۔ مظاہرین نے ایم ایس اور ڈاکٹرز کے خلاف جیل روڈ بلاک کر کے شدید نعرے بازی کی۔

پیرامیڈیکل نے پہلے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر احتجاج کیا۔ شنوائی نہ ہونے پر مظاہرین جیل روڑ پر پہنچ گئے اور سڑک بلاک کر کے ایم ایس سروسز ہسپتال اور ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹرز کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹرز نے ایکسرے ٹیکنیشن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چند روز قبل بھی ڈاکٹرز کی جانب سے سویپر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اس پر بھی ڈاکٹرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

جیل روڈ پر احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تاہم پولیس نے موقع پرپہنچ کر مظاہرین کے ساتھ مزاکرات کئے۔ ڈی ایس پی اچھرہ شیخ جاوید کے ساتھ مزاکرات کامیاب ہونے پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔