مسلم لیگ(ن) عوا م کے ووٹوں سے ہی آئندہ انتخابات میں سرخرو ہو گی: گورنر پنجاب

11 Mar, 2018 | 07:24 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی اکبر:گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی جس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کی گی ہے۔

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاﺅس میں گورنر سندھ محمد زبیرنے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، سینٹ انتخابات سمیت اہم و صوبائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کے ووٹ کی طاقت سے برسراقتدار آئی ہے اور عوا م کے ووٹوں سے ہی آئندہ انتخابات میں سرخرو ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے بنیادی مقاصد صرف اور صرف عوام کی ترقی اور خوشحالی ہے۔ گورنر نے کہا کہ ملک بھر میں شروع کیے گئے عوامی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا صوبے کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف اپنی پُر اثر اور نرم دل شخصیت کی وجہ سے ہمیشہ عوام میں ہر دلعزیز رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف سوچ کے برعکس ایک پائیدار اور مستحکم پاکستان ہم سب کی ترجیح ہونی چاہئے۔

دریں اثناہء، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ساتھ پیش آنے والے غیر اخلاقی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ملک دشمنوں کو خوش کرنے اور پاکستان کی جمہوریت اور متحمل مزاج معاشرے کی شکل مسخ کرنے کی سازش ہے۔

مزیدخبریں