خان سعدیہ: بلاول بھٹو کی نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کی مذمت، بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف پر جوتا پھینک کر گری ہوئی حرکت کی گئی۔ پیپلز پارٹی ایسے عناصر حوصلہ شکنی کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کو اس طرح بے عزت کر کے عوام سے براہ راست رابطے سے نہیں روکنا چاہئے۔ جوتا پھینکنے کی روایت سے سیاسی قیادت احترام اور سلامتی کیلئے خطرات پیدا ہوں گے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: خواجہ عمران نذیر کی نواز شریف کو جوتا پڑنے پر سخت الفاظ میں مذمت
بلاول بھٹونے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اس طرح کی گری ہوئی حرکتوں کے ہمیشہ مخالف رہی ہے۔ بلاول بھٹو نے سیکورٹی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور خواجہ اصف کے واقعات نے قائدین کی ناقص سیکیورٹی انتظامات کو بے نقاب کر دیا ہے۔