سیاہی، جوتے چلانے والے ٹرنڈ کی سخت مزمت کرتا ہوں: شفقت محمود

11 Mar, 2018 | 06:26 PM

عطاءسبحانی
Read more!

بسام سلطان:پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی شفقت محمود کی جانب سے گرومانگٹ روڈ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ کہ سیاہی اور جوتے چلانے والے ٹرنڈ کی سخت مزمت کرتے ہیں.

پی ٹی آئی کی جانب سے گرومانگٹ روڈ پر منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں ممبر قومی اسمبلی شفقت محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ میڈیکل کیم میں ہیپاٹائٹس ، ذیابطیس کے مفت ٹیسٹس اور ادویات فراہم کی گئیں۔ گفتگو کرتے ہوئے شفوت محمود کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر جوتا پھینکنے اور خواجہ آصف کے معاملے کی مزمت کرتے ہیں۔ ہمارا سیاسی اختلاف ہے مگر یہ سیاست کا اصول نہیں، لوگوں میں غصہ ہوتا یے مگر یہ غلط ٹرینڈ غلط ہے۔ تحریک انصاف اس ٹرینڈ کی مزمت کرے گی ہمیشہ اور اسے قبول نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف تھا کہ اپوزیشن ن لیگ کے خلاف متحد ہوں، جو پورا ہوا، دوسرا حدف تھا کہ سینیٹ کا چییرمین بلوچستان سے ہو وہ بھی پورا ہوتا نظر آ رہا ہے، زاتی طور پر نئی حلقہ بندیوں پر بہت زیادہ اعتراض نہی، مگر بہت سے لیڈرون کو ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف کے خلاف کی گئی ہیں، اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے اس کے بعد اس پر ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں