وزیر اعلیٰ پنجاب کی نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کی شدید مذمت

11 Mar, 2018 | 03:29 PM

(عمر اسلم) وزیر اعلیٰ پنجاب نےجامعہ نعیمیہ میں میاں نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔ کہتے ہیں واقعہ شرمناک ہے جب کہ تمام سیاستدانوں کی طرف سے مذمت کرنا خوش آئند ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جوتا پڑ گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہےکہ یہ رجحان ملک اور قوم کے لیے تباہ کن ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ امر خوش آئند ہے کہ تمام سیاستدانوں کی طرف سے اس کی مذمت کی گئی ہے۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔ننھی زینب کے قاتل عمران نے عدالت سے رحم کی اپیل کردی

 میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ایک جمہوری اور متحمل مزاج معاشرے کی شکل میں آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔پی ایم ایس افسران کی حق تلفی، ڈیپوٹیشن پر آنیوالوں کی تعداد میں اضافہ

واضح رہے کہ آج جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہومیں سابق وزیراعظم پراسی مدرسے کے سابق طالب علم نے جوتا دے مارا۔جوتا نواز شریف کے سینے پر لگا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے منور نامی طالب علم کوحراست میں لے لیا۔

مزیدخبریں