اویس کیانی: وزیراعظم شہباز شریف وفاقی بجٹ کے بعدکابینہ میں توسیع کر کے نئے وزرا کو شامل کریں گے جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا بجٹ پیش ہونے کے بعد کابینہ میں بہترین وزرا شامل کیے جائیں گے۔
پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے۔ دو دنوں تک کابینہ میں توسیع کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں سے سئینر سیاسی افراد کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ کا حصہ بنے کی دعوت دی ہے۔ پیپلز پارٹی قیادت کابینہ میں حصہ بننے پر مشاورت کر رہی ہے۔ اس کے بعد پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں معاملہ رکھا جائے گا ۔سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے توثیق کی تو اس کے بعد کابینہ میں شمولیت کا اعلان ہو گا۔