رواں سال 3879 ارب 20 کروڑ روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی، اقتصادی سروے رپورٹ

11 Jun, 2024 | 08:57 PM

وقاص عظیم :  اقتصادی سروے رپورٹ 2023.24 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال 3879 ارب 20 کروڑ روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی . 

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 476 ارب 96 کروڑ روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ رواں سال سیلز ٹیکس 2858 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ کسٹمز کی مد میں 543 ارب 52 کروڑ روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ حکومتی انکم کو 57 ارب 51 کروڑ روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ 24 ارب روپے کا ٹیکس کریڈٹ دیا گیا۔ مخصوص قوانین کے تحت 62 ارب 75 کروڑ روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ مجموعی طور پر 293 ارب 46 کروڑ روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ 

اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال پانچویں شیڈول کے تحت 206  ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ چھٹے شیڈول کے تحت 461 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ آٹحویں شیڈول کے تحت 357 اربر وپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ موبائل فونز پر 33 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات پر 1257 ارب 51 کروڑ روپے کی سیلز ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 81 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ۔ زیرو ریٹنگ کی مد میں 25 ارب 15 کروڑ روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ برآمدات پر 127 ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی چھوٹ دی گئی۔ اس کے علاوہ عام رعایتیں ، آٹو موبائل سیکٹر ارو سی پیک کو 146 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ 

مزیدخبریں