مارچ 2024 تک ملکی قرض 67ہزار525ارب روپےپر پہنچ گیا، اقتصادی رپورٹ

11 Jun, 2024 | 08:53 PM

وقاص عظیم : پاکستان کا مارچ 2024 تک سرکاری قرض 67ہزار525ارب روپےپر پہنچ گیا۔ 

 اقتصادی سروے رپورٹ 2023.24 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال 9 ماہ میں قرضوں میں4ہزار644ارب روپےکا اضافہ ہوا ، مارچ2024 تک مقامی قرض کا حجم43 ہزار432ارب روپے رہا ، اسی عرصے تک بیرونی قرضہ 24ہزار93ارب روپے ریکارڈ کیا گیا،رواں مالی سال 9 ماہ میں غیر ملکی قرض میں22ارب روپے کااضافہ ہوا۔ 

مزیدخبریں