ثمرہ فاطمہ: بائیس من کا جگو اور بائیس ہی من کا بگو، دونوں کی قیمت صرف 75 لاکھ روپے، گاہک 35 لاکھ تک دینے پر آمادہ لیکن مالک گھر کے پالے ہوئے بیلوں کی قیمت ستر لاکھ سے کم کرنے پر آمادہ نہیں؛ یہ منظر لاہور میں کاہنہ کاچھا مویشی منڈی کا ہے جہاں اس وقت عید کی قربانی کے لئے صحتمند مویشیوں کی خرید و فروخت عروج پر ہے۔
مختلف رنگ، نسل کے جانور منڈی کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ منڈی میں جگو بگو نامی 2سفید بیل پرسب کی نظریں مرکوز ہیں۔ 22،22من وزنی بیلوں کے مالک ان دونوں کو ایک ہی خریدار کے ہاتھ فروخت کرنا چاہتے ہین اور قیمت 75 لاکھ مانگ رہے ہیں۔
خریداروں نے 35 لاکھ تک قیمت لگا دی مالک 70 لاکھ سے کم نہ لینے پر بضد ہے۔
ان بیلوں کے مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے دونوں بھائیوں کو دودھ، ڈرائی فروٹس، پھل کھلا کر گھر میں پالا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہبیلوں کی یہ جوڑی وزن کے ساتھ خوبصورتی میں بھی بے مثال ہے، 70لاکھ میں جوڑی دوں گا اس سے کم نہیں۔
خریدار نے بتایا کہ کاہنا کاچھا کی موشی منڈی میں آج ان دو بیلوں کی دھوم ہے، انہوں نے بتایا کہانہیں خریدنے کے لئے وہ دو دن سے منڈی کے چکر لگھا رہے ہیں، اگر ریٹ بن گیا تو خرید لیں گے ورنہ عید کے قریب پھر چکر لگائیں گے۔