ملک میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

11 Jun, 2024 | 07:08 PM

اقتصادی سروے  میں بتایاگیا ہے کہ ملک میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔  

اقتصادی سروے  کے مطابق ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں1 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا  جس سے گدھوں کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی۔  گزشتہ مالی سال میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی جبکہ سال 2021-22 میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی ،2 سال میں گدھوں کی تعداد میں1 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 اقتصادی سروے  میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا ،ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی ، ایک سال میں اونٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہوا۔ 
علاوہ ازیں ایک سال میں بکرے اور بکریوں کی تعداد میں 2 کروڑ 2 لاکھ کا اضافہ، بھیڑوں کی تعداد میں ایک سال میں 40 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ 

مزیدخبریں