لاہور میں 290 ٹریفک حادثات رپورٹ ، 334 افراد زخمی

11 Jun, 2024 | 05:29 PM

Ansa Awais

اسرار خان : لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 290 ٹریفک حادثات کے دوران 334 افراد زخمی ہو گئے ۔
 ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 290 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 334 افراد زخمی ہوئے ۔ 115 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 219 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔

مزیدخبریں