عیدالاضحٰی پر کتنی تعطیلات ہونگی ؟ حکومت نے اعلان کردیا

11 Jun, 2024 | 04:38 PM

سٹی42: وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی کے موقع پر 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر 17 سے 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی، ہفتہ 15 اوراتوار 16 جون کی پہلے ہی سرکاری تعطیل ہوتی ہے، پیر،منگل  اور بدھ کو عید کی چھٹیاں ہوں گی، اسی طرح وفاقی ملازمین عید پر5 چھٹیاں منائیں گے۔

 ہفتہ اور اتوار کی چھٹی عید کی چھٹیوں سے ملاکر وفاقی ملازمین لمبی چھٹی گزاریں گے۔

مزیدخبریں