وقاص احمد : پنجاب ہائی وے پیٹرول میں بطور ڈرائیور بھرتی کا معاملہ، امیدواروں کا ٹیسٹ جیا بگا پولیس لائنز میں لیا گیا۔
پنجاب ہائی وے پیٹرول میں بھرتی کا عمل جاری ہے۔ پی ایچ پی میں بطور ڈرائیورز بھرتی ہونیوالے امیدواروں کا ٹیسٹ لیا گیا۔ چئیرمین ریکروٹمنٹ بورڈ پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور ریجن ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ سید حمادعابد کی زیرِنگرانی ٹیسٹ لیا گیا۔ ٹیسٹ میں27 امیدواروں نے شرکت کی۔ پی ایچ پی میں بھرتی کے امیدواروں کا تحریری ٹیسٹ 23 جون کو ہوگا۔ تحریری ٹیسٹ کیلئے آنیوالے امیدواروں کی بائیومیٹرک حاضری لی جائیگی۔