ویب ڈیسک : پاکستان کا شہرلاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سے ایک ہےلیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ 100 سال بعد یہ شہر کیسا نظر آئے گا؟
مصنوعی ذہانت نے بتادیا کہ 100سال بعد لاہور کیسا ہوگا؟ یہ کیسا دکھے گا؟اے آئی امیجینیشن نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کا 100 سال بعد کا تصور پیش کیا ہے، جس میں اے آئی ٹولز کا استعمال کیا گیا ،ان ٹولز کے استعمال سےحیرت انگیز نتائج دیکھنے میں آئے ہیں۔
اے آئی امیجینیشن(AI Imagination ) کے مطابق شہر لاہور 100 سال میں بڑی حد تک تبدیل ہو جائے گا،یہاں تک کے ہم لاہور میں برج خلیفہ جیسی فلک بوس دیکھ سکتے ہیں۔
اے آئی امیجری میں خلائی جہاز جیسی اڑنے والی کاریں بھی دیکھی جا سکتی ہیں، جو لاہور کے 100 سال بعد کا تصور پیش کر تی نظر آرہی ہیں۔
جس سے ایسا لگتا ہے کہ لاہور آنے والے 100 سالوں میں دوبئی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔