وقاص احمد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے ہوشیار ہو جائیں،ڈیوٹی پر موجود وارڈنز کو کم سے کم 20 چالان روزانہ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو چالان کا ٹارگٹ بڑھانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے وارڈنز کو چالان زیادہ کرنے کا حکم دیا ہےجس وارڈن کے چالان کم ہونگے اسکی سی ٹی او کے سامنے پیشی ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی روزانہ کی ڈائری سی ٹی او کو بھجوائی جارہی ہے۔ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چالان ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے وارڈنز ناکہ لگا کر چالان کرتے ہیں،وارڈنز زیادہ موٹرسائیکل سواروں کےچالان کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔غلط چالانوں کی وجہ سے اکثر وارڈنز اور موٹرسائیکل سواروں میں تلخ کلامی ہوجاتی ہے۔