گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 5 کیسز رپورٹ 

11 Jun, 2024 | 12:00 PM

(عظمت مجید)   شدید گرمی کے باوجود ڈینگی کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید  5نئے مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

شہر لاہور  میں ڈینگی کے خطرات پھر بڑھنے لگے، ڈینگی لاروا کی افزائش میں اضافہ ہوگیا،  گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی بخار کے 2 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے،    ڈینگی بخار کی شدت میں ایک شخص کو بحریہ ٹاون ہسپتال  اور دوسرے کو شالمار ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید ڈینگی کے 5 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ  رواں سال سے اب تک شہر میں ڈینگی کے کنفرم 54 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

 یاد رہے کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ مکمل بازو والی قمیض پہنیں اور پتلون استعمال کریں جو پوری ٹانگ کو ڈھانپیں جبکہ اپنے کپڑوں پر مچھر سے بچانے والے سپرے کو چھڑکیں۔ اگر آپ کے علاقے میں مچھر بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں تو مچھر دانی کا استعمال لازمی کریں۔ اپنے گھروں، برتنوں ، ٹوٹے ہوئے ٹائروں ، گلدانوں یا ٹوٹی ہوئی بوتلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں جبکہ ڈینگی بخار کی ویکسین ضرورلگوائیں۔

مزیدخبریں