(فاطمہ عارف) اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کے بعد اب پھل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور , سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار میں سبزیوں اور پھل کی قیمتوں میں فرق برقرار ہے۔
سفیدپوش طبقے کیلئے سبزیاں اور پھل جیسی نعمت زحمت بن گئی، دکاندار من مانی قیمت پر سبزیاں فروخت کرنے لگے، اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عملدرآمد نہ ہو سکا.
اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخنامے کے مطابق کیلے کی سرکاری قیمت 160 جبکہ مارکیٹ میں 260روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے، سیب سرکاری قیمت 160 جبکہ مارکیٹ میں 205روپے کلو میں فروخت، آم سندھڑی سرکاری قیمت 80 جبکہ مارکیٹ میں 230روپے کلو میں فروخت، آم لنگڑا سرکاری قیمت 110 جبکہ مارکیٹ میں 160روپے کلو میں فروخت، فالسہ سرکاری قیمت 170 جبکہ مارکیٹ میں 320روپے کلو میں فروخت، پپیتا سرکاری قیمت 210 جبکہ مارکیٹ میں 280روپے کلو میں فروخت، آڑو سرکاری قیمت 175 جبکہ مارکیٹ میں 235روپے کلو میں فروخت، تربوز 38کی بجائے 95 جبکہ کھجور 480کی بجائے 520روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری لہسن کی سرکاری قیمت 340 جبکہ مارکیٹ میں 450روپے کلو میں فروخت، مٹر سرکاری قیمت 240 جبکہ مارکیٹ میں 310روپے کلو میں فروخت، گاجر سرکاری قیمت 55 جبکہ مارکیٹ میں 160روپے کلو میں فروخت، میتھی سرکاری قیمت 130 جبکہ مارکیٹ میں 180روپے کلو میں فروخت، شملہ مرچ سرکاری قیمت 205 کی بجائے مارکیٹ میں 290روپے کلو میں فروختم، ٹینڈے سرکاری قیمت 140 کی بجائے مارکیٹ میں 210روپے کلو میں فروخت، پالک 33کی بجائے 100،بینگن 80کی بجائے 135روپے کلو میں فروخت، بند گوبھی سرکاری قیمت 33 کی بجائے مارکیٹ میں 120روپے کلو میں فروخت، سبز مرچ سرکاری قیمت 120 جبکہ مارکیٹ میں 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔
شہریوں کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔