ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

11 Jun, 2024 | 11:34 AM

(شہزاد خان ابدالی)سستے عوامی ایندھن کی قیمت میں پھر اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
شہر لاہور میں قدرتی گیس کی متبادل ایل پی جی 10 روپے فی کلوگرام تک مہنگی کر دی گئی،ایل پی جی 220 سے بڑھ کر 230 روپے فی کلوگرام تک پہنچ  گئی۔
سیلرز کیجانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا،گھریلو سلنڈر 118 روپے بڑھکر2714 روپے کا ہوگیا۔

 واضح رہے کہ بڑھتی مہنگائی کے باعث شہریوں کا جینا محال ہو گیا ہے ایسے میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے۔

 

مزیدخبریں