عید الاضحیٰ کی آمد ،محکمہ داخلہ پنجاب نے کنٹرول روم قائم کر دیا

11 Jun, 2024 | 10:46 AM

Ansa Awais

سٹی42 : عید الاضحیٰ کی آمد پر محکمہ داخلہ پنجاب نے کنٹرول روم قائم کر دیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق امن و امان کا قیام اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ، یہ کنٹرول روم 24 گھنٹے پنجاب بھر سے رپورٹس مرتب کریگا اور سینئر افسران کی قیادت میں عید کی چھٹیوں میں کام جاری رہے گا۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف چیریٹی کمیشن کیساتھ رجسٹرڈ ادارے قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے، عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر دفعہ 144 کا نفاذ ہو گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عید کی چھٹیوں میں دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی کی اجازت نہیں ہوگی، جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول یا کینال میں پھیکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں کی تنصیب پر پابندی ہے ، پنجاب بھر میں کوئی غیر قانونی مویشی منڈی قائم نہیں ہونے دی جائے گی۔

مزیدخبریں