غالب مارکیٹ: سکیورٹی گارڈ نے مالک کو قتل کر دیا

11 Jun, 2024 | 10:06 AM

(عابد چودھری)غالب مارکیٹ میں سکیورٹی گارڈ نے کمپنی کے مالک کو قتل کر دیا۔، کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

 فوٹیج کے مطابق غلام رسول اپنی گاڑی پر دفتر کے نیچے پہنچا،کمپنی مالک گاڑی کی ڈگی سے سامان نکال رہا تھا،  سیکیورٹی گارڈ نے آ کر  اس سے ہاتھ ملایا،اسی دوران سکیورٹی گارڈ نے غلام رسول پر ر فائرنگ  کر دی۔
 پولیس کے مطابق    فائرنگ کے نتیجے میں  کمپنی مالک موقع پر دم توڑ گیا،مقتول حساس ادارے کا ریٹائرڈ آفیسر تھا۔ واقعے کے بعد اے ایس پی گلبرگ رضا نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے۔
اے ایس پی رضا کے مطابق سیکیورٹی گارڈ مدنی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔پی ایف ایس اےاورکرائم سین یونٹ نےشواہداکٹھےکرلیے،  ایمبولینس نہ ہونے کے سبب مقتول کی لاش دو گھنٹے تک ہسپتال منتقل نہ کی جا سکی۔



مزیدخبریں