عرفان ملک:سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اجلاس،اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں وفلاحی منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ لیاگیا۔
پولیس سٹیشنزکیلئے زمین کے حصول کے بارے میں مختلف امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کونئے پولیس سٹیشنز کی جگہ کے حصول کا ٹاسک سونپ دیاگیا۔بلال صدیق کمیانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زیرتکمیل ترقیاتی منصوبوں کوجلد از جلد مکمل کیا جائےگا اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت و شفاف تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر، ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور،ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود چوہدری اور ایس ایس پی آپریشنزتصور اقبال اورڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔