بھارت سے ہار کا کون ذمہ دار؟ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے نئی کنٹروورسی چھیڑ دی

11 Jun, 2024 | 04:07 AM

سٹی42: قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے یہ نئی کنٹروورسی چھیڑ دی ہے کہ ہم نسیم شاہ اور شاہین آفریدی سے بیٹنگ کی توقع نہیں رکھ سکتے، یہ کام شروع کے 7 بیٹرز کا ہے۔  اگر ٹاپ آرڈر نہیں پرفارم کرے گا تو باقی لوگوں سے کیا توقع کریں۔

 نیویارک میں پاکستان اور انڈیا کے میچ کے بعد  پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود  نے کہا  کہ بھارت کے خلاف میچ میں غلط وقت پرغلط شاٹ کھیلا گیا جس کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکل۔  6 کا رن ریٹ 10 پر چلا گیا۔  اظہر محمود نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ  "ہم میچ میں 15 ویں اوور تک ٹھیک کھیل رہے تھے۔"  

 اظہر محمود   نے کہا کہ  ٹیم کی حیثیت سے ہارے، انفرادی کسی کو نہیں کہہ سکتے، دونوں میچز میں ہماری "شاٹ سلیکشن"  اور فیصلے ٹھیک نہ تھے.   اس وقت ٹیم میں ہر کسی کا مورال ڈاؤن ہے،  ہم اب بھی کھیل میں واپس آ سکتے ہیں، جب تک ختم نہیں ہوتا , ہمت نہیں ہاریں گے۔

 اظہر محمود کا کہنا تھا کہ اب کسی خوش فہمی میں رہنے کی گنجائش نہیں ہے، کینیڈا کے پاس بھی ایسے پلیئرز ہیں جو اچھا کر سکتے ہیں، ہمیں اب یہ میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا، فزیکل پریکٹس سے کچھ نہیں ہوتا، اس وقت ذہنی پختگی بہت اہم ہے۔

مزیدخبریں