جتنا آپکا حق بنتا تھا ہم آپ کی اتنی خدمت نہیں کرسکے، رانا ثنااللہ

11 Jun, 2023 | 09:56 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان کا کہنا ہے کہ جتنا آپکا حق بنتا تھا ہم آپ کی اتنی خدمت نہیں کرسکے،  میں یقین کرتا ہوں کے آپ میرے پر اور مسلم لیگ ن پر ایک مرتبہ دوبارہ سے اعتبار کریں گیں۔

فیصل آباد وزیر داخلہ رانا ثنا نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمت کرنا  اور آپکے علاقے کی ڈویلپمنٹ کے کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے، الیکشن کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں حکومت بنائے گی۔ میاں نواز شریف نے اس قوم کی عزت اور غیرت کی خاطر ہر چیز کو برداشت کیا، اگر آج پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو پونے چار سال میں انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔

یہ ریلوے پھاٹک پچھلے چار سال میں کیوں نہیں بن سکتا تھا۔ان کو شرم نہیں آتی کے ان کے اوپر کرپشن کے الزام لگاتے رہے، فرح گوگی ٹرانسفر کے پیسے لیتی رہی، کہتی پانچ کریٹ کی انگھوٹی چاہیے۔اس نے افراتفری پھیلائی ہے، میرا نام لیکر کہتا رہا کے رانا ثنااللہ تم اؤ تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،  میں نے کہا کے تم اسلام آباد آو تمہیں بھگانے کی جگہ نہیں ملنی۔  عمران نے کہا مجھے گرفتار کیا گیا تو ریڈ لائن کراس ہوجائے گی۔

 رانا ثنااللہ نے کہا کہ میری گاڑی کو پکڑ کر کہتے ہیں کی ہیرون برامد ہوئی ہے، ہمیں وہ سزائیں دی گئی جن کی قیمت سزائے موت دی گئی۔  یہ دو دو دن قید میں رہ کر پارٹی چھوڑ رہے ہیں، ہم مہینوں قید رہ کر بھی آج آپکے سامنے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کرنل کیپٹن جو شیر خان ہے وہ ایسا بہادر انسان تھا جب وہ شہید ہوا اس کو دشمن نے بھی سلوٹ کیا، یہ لوگوں میں شہدا کے خلاف نفرت پھیلا رہا ہے۔  جنہوں نے ہماری شہدا کی فیملیوں کو اذیت پہنچائی ہے اور جنہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے، اس کو کبھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن بروقت ہونگیں، اگست میں اسمبلیاں اپنی مدت پوری کررہی ہیں، اس کے بعد اکتوبر میں یا نومبر میں الیکشن میں ہونگیں، جتنا آپکا حق بنتا تھا ہم آپ کی اتنی خدمت نہیں کرسکے،  میں یقین کرتا ہوں کے آپ میرے پر اور مسلم لیگ ن پر ایک مرتبہ دوبارہ سے اعتبار کریں گیں۔

مزیدخبریں