ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون پہلوانوں کوہراساں کرنےوالابرج بھوشن پھرالیکشن لڑےگا

Defiant Brij Bhushan says will contest 2024 polls، City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی ریسلر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے بہت سےمقدمات میں ملوث بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے بھارتی عوام، سیاستدانوں اور سلیبریٹیز کی مسلسل کئی ماہ سے جاری مذمتی مہم کو نظر انداز کر کے2024 کے لوک سبھا انتخاب کے لئے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی۔

برج بھوشن سنگھ نے قیصر گنج حلقہ میں، اتر پردیش کے گونڈا ضلع کے کٹرا علاقے میںپہلی میں اپنے حامیوں کی ریلی سے خطاب کیا اور اس کے بعد صحافیوں کے سامنے زور دے کر کہا "قیصر گنج سے لوک سبھا  چناو لڑوں گا، لڑوں گا، لڑوں گا،"   برج بھوشن کے اس اعلان نے بھارت میں بہت سے لوگوں کو ششدر کر دیا ہے کہ رائے عامی کی سخت تنقید برج بھوشن کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکی۔

واضح رہے کہ برج بھوشن کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والی کئی چوٹی کی چوٹی کی خواتین پہلوانوں کو گزشتہ دنوں نئی دہلی میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر برج بھوشن کی گرفتاری کے لئے احتجاج کرنے پر گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ 

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے منصوبہ کا اعلان کیا تو اس کے پاس لوگوں کو بتانے کے لئے کچھ خاص نہیں تھا تاہم اس نے ریلی میں اپنی تقریر میں خاتون پہلوانوں کے احتجاج یا ان پر لگائے گئے الزامات کو براہ راست نہیں چھوا۔تاہم بھونڈے انداز سے ایک ذو معنی شعر پڑھا، "یہ ملا مجھ کو محبت کا صلہ، بے وفا کہ کے میرا نام لیا جاتا ہے۔ اسکو رسوائی کہوں کہ شہرت اپنی، دبے ہونٹوں سے میرا نام لیا جاتا ہے"۔

برج بھوشن سنگھ کی جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں نے اس کے خلاف پولیس کو لکھوائی شکایات میں اتنا کچھ بتا دیا ہے کہ صرف بھارتیہ جنتا پارٹی کے کٹڑ حامیوں کو چھوڑ کر سارا بھارت اس پر تنقید کر رہا ہے۔

ایک خاتون پہلوان نے برج بھوشن کے خلاف پولیس کو درخواست میں بتایا کہ برج بھوشن نے ایشیائی ریسلنگ چیمپئین شپ کے گزشتہ سال لکھنئو میں ہونے الے ٹرائلز کے بعد فوٹو سیشن ہوا تو برج بھوشن نے انہیں نازیبا انداز سے چھوا تھا۔ اس ایف آئی آر کے منظر عام پر آنے کے بعد ریسلنگ کے ایک انٹرنیشنل ریفری جگبیر سنگھ کو بھی آخر بتانا پڑا 'میں نے برج بھوشن کو اس لڑکی کے پاس کھڑا دیکھا، پھر اس بچی نے اس نے خود کو اس سے چھڑایا اور دور ہٹ گئی۔ اس کے ساتھ کچھ غلط ہوا تھا'۔

برج بھوشن نے لوک سبھا کا الیکشن لڑنے کے لئے اپنے پرانے حلقہ قیصرگنج کا رخ کیا ہے۔  وہ یہاں سے دو مرتبہ الیکشن جیت چکا ہے۔ قیصر گنج بھارت کی ریاست اتر پردیش کے 80 لوک سبھا (پارلیمانی) حلقوں میں سے ایک ہے۔ قیصرگنج ضلع بہرائچ کی ایک بڑی تحصیل ہےجو بہرائچ لکھنؤ شاہراہ پر واقع ہے۔قیصرگنج اپنی خصوصی میٹھائی خُورما کےلئےمشہور ومعروف ہے۔