26سال میں بنائی گئی جماعت 26منٹ میں کرچی کرچی ہوگئی، مریم نواز

11 Jun, 2023 | 08:26 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم یادگارشہداکوتوڑنے والوں کوکبھی معاف نہیں کرے گی،جلاؤ گھراؤ کرنے والے کسی رعایت اور معافی کے مستحق نہیں ۔

  تفصیلات کےمطابق شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جس کے جہاز میں بنی اسی کے جہاز میں چلی گئی ہے،سانحہ 9مئی کاماسٹر مائنڈ زمان پارک میں چھپ کر بیٹھاہے، ماسٹر مائنڈ کہتا ہے  کہ کارکنوں نے کردیا ہوگا مجھے علم نہیں ۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کیا ہاتھ سے گیا اس نے ملک کو جلا دیا، اقتدار جانے کا صدمہ تھا تو پورے ملک کو آگ لگا دی ، اس کے بچوں کے لیے لندن کا محفوظ مقام اور پاکستان کے بچوں کے لیے جیلیں ، اس ملک کو غیر محفوظ بنانے والے سب سے بڑے فتنے اور فساد تم ہو ، تکلفیں میری قوم کے لیے ، اپنے بچے محفوظ مقام پر ، شرمناک بیان دیتا کہ اس ملک میں میرے بچوں کا مستقبل محفوظ نہیں ، لیڈر مشکلات برداشت کرتاہے، کارکنوں پرآنچ نہیں آنے دیتا،لیڈر وہ ہوتاہے جوبیٹی کاہاتھ پکڑ کر جیل جاتاہے،جب جرائم کاحساب دینے کاوقت آیاتواس نے کارکنوں کوآگے پھینک دیا۔

 چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن )کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جماعت کو توڑنے والی جماعت کا اب حال دیکھ لیں ،آج اس کی جماعت ایک چنگچی کی جماعت بن کررہ گئی ہے، اب یوٹیوب پر بیٹھ کر مذاکرات کی بھیک مانگ رہاہے, نوجوان ملک کامستقبل ہیں ان کے ہاتھ میں ڈنڈے نہیں لیپ ٹاپ پکڑانے ہیں,تباہی کاباب بند، اب ترقی کاباب شروع ہوگا،موقع ملاتواگلے 5سال میں ملک کی تقدیر بدل دینگے ،جب نواز شریف واپس آئے گا تو ملک ٹیک آف کرے گا .

مزیدخبریں