سکاٹ لینڈ کی سابق وزیرنکولا سٹرجن پارٹی فنڈز میں ہیر پھیر کےکیس میں گرفتار

11 Jun, 2023 | 08:05 PM

ویب ڈیسک: سکاٹ لینڈ کی سابق فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن کو ایس این پی پارٹی  کی فنڈنگ اور مالیات کے حوالے سے جاری تحقیقات کے دوران کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایک 52 سالہ خاتون رکن پارلیمنٹ اورر سابق وزیر نکولا سٹررجن  کو  کرپشن کی تحقیقات میں مشتبہ کی حیثیت سے حراست میں لیا گیا ہے اورسراغرسان ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

اپریل میں نکولا اسٹروجن کے شوہر، ایس این پی کے سابق چیف ایگزیکٹو  پیٹر موریل کو  پارٹی فنڈز میں خورد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اہم بعد میں وہ ہا ہو گئے۔

نکولا اسٹرجن کی ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ وہ اتوار کو پولیس انٹرویو میں شریک ہوئی تھیں۔اس تفتیش کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

ایس این پی کی سابق رہنما، جو مارچ میں پارٹی کی قیادت سے دستبردار ہو گئی تھیں، ان کو پھر گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان نے کہا: "نکولا اسٹرجن نے آج، اتوار 11 جون، پولیس سکاٹ لینڈ کے ساتھ ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں اسے آپریشن برانچ فارم کے سلسلے میں گرفتار کیا جانا تھا اور پوچھ گچھ کی جانی تھی۔

"نکولا نے مسلسل کہا ہے کہ اگر ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو وہ تحقیقات میں تعاون کریں گی اورتعاون کرتی رہیں گی۔

مزیدخبریں