سمندری طوفان سے متعلق پی آئی اے کا الرٹ جاری

11 Jun, 2023 | 08:00 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  :بحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ سے متعلق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق کراچی میں طوفانی بارشوں کے دوران پروازوں کو ملتان اور لاہور ایئر پورٹس پر اتارا جائے گا۔

واضح رہے کہ  بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان ’’بیپار جوئے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ مزید کم ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے طوفان کے باعث شہر میں تیز ہوائیں چلنے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے طوفان بیپار جوئے کے حوالے سے 11 واں الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق مشرقی وسطیٰ بحیرہ عرب میں انتہائی شدید سمندری طوفان مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ انتہائی شدید نوعیت میں بدلنے والے طوفان کا رخ گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مسلسل شمال کی جانب رہا۔

مزیدخبریں